ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالتی احکامات پر تین مفرور ملزمان کے اشتہار عدالت کے سامنے چسپاں کردیئے گئے

پیر 27 فروری 2017 18:59

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالتی احکامات پر تین مفرور ملزمان کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں عدالتی احکامات پر تین مفرور ملزمان کے اشتہار عدالت کے سامنے چسپاں کردیئے گئے، ملزمان کو تیس روز میں عدالت کے سامنے پیش ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر متحدہ لندن کے رہنما محمد انور اور افتخار حسین اور مفرور ملزم کاشف کامران کے اشتہار عدالت کے سامنے چسپاں کردیئے گئے۔

اشتہار میں تینوں ملزموں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تیس روز کے دوران ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر جواب دیں ۔تینوں ملزموں کے رہائشی پتے کراچی کے ہیں جبکہ ملزم افتخار اور محمد انور برطانیہ میں روپوش ہیں عدالتی اشتہار چسپاں کرنے کے لئے کراچی میں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ کو بھجوا دئیے گئے ہیں مقررہ مدت ختم ہوتے ہی عدالت سے تینوں ملزمان اشتہاری قرار دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :