قوم متحد ہوکر دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ،پولیس ،سیکیورٹی فورسز اور پاکستانی قوم نے لازوال قربانیا ں دے کر تا ریخ رقم کی ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان چو دھری محمد برجیس طاہرکاتقریب سے خطاب
پیر 27 فروری 2017 18:54
(جاری ہے)
چیئر مین پریس کلب چودھری غلام احمد ،سینئر وائس چیئر مین ملک محمد بو ٹا، وائس چیئر مین حاجی ندیم شیخ ، نو منتخب صدر شہباز احمد خاں ، جنرل سیکرٹری اسلام غازی نے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا میابی میں بھی میڈ یا نمایا ں کردار تھا اب آپریشن ردالفساد کی کامیابی اور بچے کھچے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے میڈ یا اپنی ذمہ داریا ں بھرپور طریقے سے ادا کر نا ہو نگی انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میڈ یا نے گزشتہ دنوں گلبرگ لاہور میں دھماکہ کی غلط خبر نشر کر کے نہ صرف غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا بلکہ خوف وہراس اور سنسنی پھیلا کر شہریو ں کو بھی پریشان کیا انہوں نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ مودی سرکار کا جنگی جنون ،ایل او سی کی مسلسل خلا ف ورزی اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم خطہ میں پائیدار امن کا راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور وہ سی پیک منصوبے کو تاژ کرنے کے لئے افغانستان کے ذریعے یہا ں پر بد امنی پھیلا رہا ہے بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اگر بھارتی سرکار نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو اسے ایسا دندان شکن جواب ملے گا کہ بھارت کی آنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی اس موقع پر وفاقی وزیر نے پریس کلب شیخوپورہ کے نو منتخب صدر شہباز خان اور جنرل سیکرٹری اسلام غازی و دیگر عہدیداران کو مبارکباددیتے ہو ئے کہا کہ امید کرتا ہو ں کے نو منتخب عہدیداران اپنے فرائض منصبی خو ش اسلوبی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
حسن اور حسین نواز کی بریت سے متعلق فیصلہ محفوظ
-
کراچی سے فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
-
بجلی 5روپے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.