پیمرا کاٹی وی چینلز کی جانب سے گلبرگ لاہور میں بم دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار

پیر 27 فروری 2017 18:49

پیمرا  کاٹی وی چینلز کی جانب سے گلبرگ لاہور میں بم دھماکے کی غلط خبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پیمرا نے ٹی وی چینلز کی جانب سے گلبرگ لاہور میں بم دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سے کہاکہ وہ ٹی وی چینلز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی صدارت میں پیمرا اتھارٹی کا 125واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹی وی چینلز پر گلبرگ لاہور میں بم دھماکے کی غلط خبر نشر کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔پیمرا اتھارٹی نے کہا کہ چیئرمین پیمرا ٹی وی چینلز کو پیمرا ضابطہ اخلاق کا پابند بنائیں،پیمرا اتھارٹی نے ’’جادو ٹونے‘‘ اور ’’ فحاشی ‘‘ پر مبنی پروگرام دکھانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :