Live Updates

وزیر اعظم فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ مارچ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی‘ اپوزیشن کو ہماری کارکردگی سے مسئلہ ہے ‘ کراچی میں صفائی کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہونی چاہیے ‘ پی ایس ایل کا فائنل وزیر اعظم کی حتمی منظور ی کے بعد لاہور میں ہو گا‘وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی حویلی بہادر پاور پلانٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 18:49

وزیر اعظم  فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ مارچ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی‘ اپوزیشن ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف فیتے کاٹتے رہیں گے ‘ مارچ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی‘ اپوزیشن کو مسئلہ یہ ہے کہ ان کو نظر آ رہا ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں ‘ کراچی میں صفائی کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہونی چاہیے ‘ پی ایس ایل کا فائنل وزیر اعظم کی حتمی منظور ی کے بعد لاہور میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو حویلی بہادر پاور پلانٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بڑی پیداواری صلاحیت کا منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کرنا ایک ریکارڈ ہے۔ دنیا میں اس قسم کے پلانٹ 40 ماہ میں مکمل ہوتے ہیں۔ پلانٹ رواں سال جون سے ابتدائی مرحلے میں 380 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فیتے کاٹتے رہیں گے۔

مارچ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ اپوزیشن کو مسئلہ یہ ہے کہ ان کو نظر آ رہا ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں۔ اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) منتخب ہو گی اور وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی میں صفائی کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ پی ایس ایل کا فائنل وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد لاہو رمیں ہو گا۔ …(رانا)
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات