شارجہ کی گرل گائیڈز نےیتیموں کےلئے23ہزار درہم اکٹھےکرلئے

پیر 27 فروری 2017 17:25

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017) :شارجہ کی گرل گائیڈز نے شارجہ سوشل امپاورمنٹ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 23,000درہم اکٹھےکرلیے۔امارات 247کے مطابق گرل گائیڈز جن کی عمریں12سے15برس کے درمیان تھیں نےایک نامور بیکری کی جانب سے مہیا کردہ 1,100بسکٹ فروخت کیے۔ ہربسکٹ کی قیمت20درہم تھی۔

(جاری ہے)

انہوں یہ بسکٹ امیریکین یونیورسٹی شارجہ میں فروخت کیے۔اس موقع پر کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ایک صدی قبل بسکٹ عطیات اکٹھے کرنے کے لئے استعمال کیے جاتے تھے۔ایک صدی بعد یہی روایت قائم کرکے گزشتہ صدی کی یاد تازہ ہوگئی۔اس ادارے کی جانب سے اکٹھے کئے گئے عطیات کی مدد سے یتیموں اور مساکین کی تعلیم وتربیت پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :