سندھ ہائیکورٹ، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی درخواست ،معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا گیا

پیر 27 فروری 2017 18:36

سندھ ہائیکورٹ، پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی درخواست ،معاملہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوشن ڈیپاررٹمنٹ کے ملازمین کی بیسک الاونسز یوٹیلیٹی الاونسز و میڈیکل الاونسز میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سرکاری وکلا کی جانب سے جوڈیشل و بیسک الاونسس کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا ۔سماعت کے بعد سرکاری وکلا نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ 7 سالوں سے ہمیں کوئی الاونس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی قانون کے مطابق ہمارا پروموشن کیا گیا ہے۔ہر ہفتے کو فل ڈے عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کریں گے ۔وکلا برادری نے کہا کہ جب سے ہم نے ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ہے تب سے ہم سے کوئی حکومتی نمائندہ ملنے نہیں آیا۔ بیسک الاونس ہمارا حق ہے جو ہمیں ملنا چاہئے۔