سندھ ہائیکورٹ نے سائبر کرائم میں گرفتار ملزم فرحان کامرانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

پیر 27 فروری 2017 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم میں گرفتار ملزم فرحان کامرانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔پیرکو سندھ ہائی کورٹ میںسائبر کرائم میں گرفتار ملزم فرحان کامرانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزم فرحان کامرانی پر سوشل میڈیا کے زریعے ایک نجی نیورسٹی کی خاتو ن کا ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

خاتون پروفیسر نے ملزم کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست بھی دی تھی۔ ملزم فرحان کامرانی کو 4 اکتوبر 2016 کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم فرحان کامرانی کو 4 اکتوبر 2016 کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا. ایف آئی اے ملزم نے خاتون پروفیسر سمیت کئی اور لڑکیوں کو بھی سوشل میڈیا کے زریعے ہراسان کیا۔.ملزم فرحان کامرانی کراچی یونیورسٹی شعبہ نفسیات کا اسسٹنٹ پروفیسر بھی رہ چکا ہے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ سے برطرف کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :