سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم الائنس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کمیشن سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

پیر 27 فروری 2017 18:36

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم الائنس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم الائنس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پرالیکشن کمیشن سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میںپاکستان مسلم الائنس میں انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوئے لہذا ان کی کامیابی کا الیکشن کمیشن نوٹفکیشن جاری کرے، پارٹی رکن فاروق شاہ کی جانب سے صدارتی عہدے پر کامیابی کی جھوٹا دعویٰ کیا جارہا ہے۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :