چیئر مین بلدیہ کورنگی کا ملیر ماڈل کالونی کا تفصیلی دورہ ،تعمیر و ترقی اور جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ

عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کیلئے اپنے وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے ،سید نیئر رضا

پیر 27 فروری 2017 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کا تفصیلی دورہ تعمیرکراچی پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی امور کی انجام دہی کیساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے علاوہ عوام کو درپیش دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کیا جائے اس ھوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی عوام خدمت کے ساتھ اپنے ضلع کوترقی سے ہمکنار کرنا ہے چیئر مین نیئر رضا ملیر ماڈل کالونی زون میں سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور اندورنی گلیوں کی تعمیر سے قبل زیر زمین یوٹیلیٹی سروسز کے نظام کی درستگی کے لئے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جائے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے بعد کسی بھی ادارے یا فرد کو روڈ کٹنگ اور کھدائی کی اجازت نہ دی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو دیرپا سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا یا جاسکے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال اس موقع پر انہوں نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے شب روز جدوجہد میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا یا جائیگا انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :