وفاقی حکومت نےای سی اوسمٹ کیلئےسکیورٹی پلان کی منظوری دے دی

ای سی اوکانفرنس کے سلسلے میں یکم مارچ کوجڑواں شہروں میں عام تعطیل ہوگی۔سرکاری ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 17:11

وفاقی حکومت نےای سی اوسمٹ کیلئےسکیورٹی پلان کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017): وفاقی حکومت نے ای سی اوسمٹ کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے،جس کے تحت یکم مارچ کوجڑواں شہروں میں عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اسلام آبادمیں ای سی اوسمٹ کانفرنس یکم مارث سے شروع ہورہی ہے۔کانفرنس کے سکیورٹی پلان کیلئے وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں منظوری دی گئی۔جس کے تحت کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرکاری دفاترزاور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوجائے گی۔جبکہ یکم مارچ کوجڑواں شہروں میں عام تعطیل ہوگی۔