پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 27 فروری 2017 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی شہری محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار اور فعال ہونا چاہیے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے بلکہ انہیں بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کے منتخب ہونے کے باوجود تمام ترقیاتی اسیکمیوں کی منظوری بیورو کریسی دے رہی ہے، جو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے منافی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو ان اختیارات دیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :