خونی کھیل بسنت:گلےپرڈورپھرنے سےپولیس اہلکارشدیدزخمی،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 17:01

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017) : صوبائی دارلحکومت میں خونی کھیل بسنت منانے والوں نے پولیس اہلکارکوزخمی کردیا،گلے پرڈورپھرنے والےزخمی کانسٹیبل کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ لاہورکے علاقے مغل پورہ کے قریب شالامار روڈ پرگلے پرکیمیکل ڈور پھرنے سے پولیس کانسٹیبل فیصل شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ گلے پرڈور پھر گئی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق زخمی فیصل کو تشویشناک حالت میں سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ چنددنوں میں راولپنڈی میں خونی کھیل بسنت کے دلدادہ لوگوں کے شوق کی بھینٹ چڑھ کر2افراد جاں اور 2شخص زخمی ہوئے جبکہ آج لاہورمیں پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیاہے۔تاہم پولیس کا بسنت منانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :