سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کی وفات پر تعزیت کا اظہار

پیر 27 فروری 2017 18:03

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کی وفات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔