فی تولہ سونے کی قیمت100 روپےکمی کیساتھ51ہزار300روپےہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 16:54

فی تولہ سونے کی قیمت100 روپےکمی کیساتھ51ہزار300روپےہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کیساتھ پاکستان میں بھی فی تولہ سونا100روپے سستا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوکر 51ہزار 300روپے کا ہوگیا۔ جبکہ 10گرام سونا 85 روپے کمی کیساتھ 43ہزار 971روپے کی سطح پرآگیا ہے۔