حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے،ممتاز عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ

پیر 27 فروری 2017 17:57

حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے،ممتاز عالمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ممتاز عالمی جریدے فوربز نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 56 فیصد پوائنٹس جبکہ 2009ء کے بعد تقریباً 500 فیصد پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔ جریدے نے کہاکہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان متعدد سازگار اقتصادی کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ پاکستانی معیشت کو مسابقتی منڈی میں مزید بلند سطح پر لے جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :