عوامی تحریک کےسربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےبول ٹی وی جوائن کرلیا

ڈاکٹرطاہرالقادری کاپروگرام”بول ڈاکٹرطاہرالقادری کےساتھ“جلدبول ٹی وی پرشروع ہوجائےگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 16:37

عوامی تحریک کےسربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےبول ٹی وی جوائن کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017): عوامی تحریک کے سربراہ اور منہاج القرآن کے بانی علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے بول ٹی وی جوائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سبراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے بول ٹی وی پر”بول ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ“پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطاہرالقادری کاپروگرام جلدبول ٹی وی پرشروع ہوجائے گا۔بول ٹی وی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری کے پروگرام میں نظریات اور بصیرت سے بھرپورگفتگوکی جائے گی۔جس میں پاکستان کے امن ،استحکام اور خوشحالی کی واضح جھلک دکھائی دے گی۔واضح رہے ڈاکٹرطاہرالقادری عوامی تحریک کے سربراہ اور منہاج القرآن کے بانی ہونے کے ساتھ بہترین خطیب اور ایک ہزارسے زائدکتابوں کے مصنف بھی ہیں۔