نا گہانی آفات سے بچائو کے نئے قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے چائیں،صدر مملکت

پیر 27 فروری 2017 17:33

نا گہانی آفات سے بچائو کے نئے قوانین جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے چائیں،صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آتشزدگی اور ناگہانی آفات سے بچائو کے نئے قوانین بدلتے حالات ، مقامی مزاج اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے چائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام آگ سے بچائو کے لئے تعمیری ضابطہ کار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے میں چھوٹے بڑے پرانے اور صنعتی عمارتوں میں آتشزدگی اور ناگہانی آفات کے نتیجے میں جان و مالی نقصان سے بچنے کے لئے پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی اور ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے نئی قانون سازی میں مقامی حالات کا خیال رکھا گیا ہے ۔ کیونکہ کسی بھی قانون پر مکمل عملدرآمد میں کامیابی کے لئے اس کا آسان ، جدید تقاضوں اور مقامی مزاج سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے آتشزدگی سے بچائو کے لئے نئے بلڈنگ وڈز کے اجراء پر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی اور ملکی تعمیر میں ان کی کارکردگی کو سراہا ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :