لاہور، انسانی گردوں کی خریدوفروخت میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پیر 27 فروری 2017 17:18

لاہور، انسانی گردوں کی خریدوفروخت میں ملوث تین ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سندرپولیس نے انسانی گردوں کی خریدوفروخت میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان جن میں بابا روشن، عارف اور ایک خاتون رانی بی بی شامل ہیں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام عائد ہے کہ وہ سادہ لوح شہریوں کو بھاری معاوضے کے عوض گردوں کی فروخت کے لئے آماد کرتے تھے اور انہیں اسلام آباد لے جاکر ایک نجی ہسپتال میں ان کے گردے نکال کر ضرورت مندوں کو بھاری رقوم پر فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :