نیپال ، زلزلے کے 2 شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت 4.6 اور 4.7 درجے تھی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 27 فروری 2017 17:18

نیپال ، زلزلے کے 2 شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، شدت 4.6 اور 4.7 درجے تھی ، ..
کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) نیپال میں زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 اور 4.7 درجے ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز وسطی نیپالی علاقے میں تھا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :