وزیرداخلہ نے راولپنڈی میں دونوجوانوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کا نوٹس لے لیا

پیر 27 فروری 2017 17:18

وزیرداخلہ نے راولپنڈی میں دونوجوانوں کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا راولپنڈی میں دو نوجوانوں کے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔انہوں نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ واقعے کی عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :