ای سی او سربراہی اجلاس :وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ملتوی

پیر 27 فروری 2017 17:18

ای سی او سربراہی اجلاس :وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ملتوی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونیوالا اعلیٰ سطحی اجلاس مشیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ملکی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہونا تھا جو کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی اجلاس میں شرکت نہ ہونے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا کیونکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ای سی او سربراہی اجلاس میں مصروف ہیں ۔