عمرکوٹ میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

پیر 27 فروری 2017 17:12

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ضلع عمرکوٹ میں 6 مارچ سے 9 مارچ2017 تک شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اورپچھلی پولیو مہم میں جو بھی کمی رہ گئیں تھیں ان کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال عمرکوٹ میں پولیو مہم کے متعلق منعقد کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو بچے ضلع سے باہر چلے گے ہیں ان کی تصدیق کر کے ان بچوں کی لسٹ بنائی جائیں ، انہوں نے کہا کہ شروع ہونے والی پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لے ہم سب کو نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ ڈاکٹر کرمو مل کوسختی سے ہدایت کی کہ جو بھی ویکسینٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ان کو معطل کر کے ان کے آڈر کی کاپی مجھ کو دی جائے ، انہوں نے کہا کسی بھی یوسی میڈیکل آفیسر کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور اگر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی توآپ کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور جو بھی ویکسینٹروں کی اب تک ٹرینگ نہیں ہو ئی اس کا فوری شیڈول جاری کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران 39 ٹرانزینٹ پولیو پوئینٹ پر پولیس کے سپاہی مقرر کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر کرمو مل نے تمام یو سی میڈیکل آفیسران سے غیر حاضر رہنے والے ویکسینٹروں کی لسٹ فوری طور پر فراہم کی جائے اور فوری ان کے خلاف قانون کے مطابق ان کو معطل کیا جائے ، انہوںنے مزید کہا کہ شروع ہونے والی پولیو مہم میں شفا فائونڈیشن ، تھر دیپ او رایم چپ این جی اوز کے فیمیل اسٹاف کی بھی مدد لی جائے گی ۔ اس موقع پر پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں یوسی غریب آباد ، کنری میمن ، نبی سر روڈ ، کپلور ، کھیجراڑی ، آروڑو بھرگھڑی اور کھاروڑو سید یوسیز سال2017 کیلیے پولیو کے متعلق خطرے کی گھنٹی ہے اس لیے ان یوسیز میں زیادہ کام اور مانیٹرنگ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شروع ہونے والی پولیو مہم میں 224152 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ٹوٹل گھر گھر ٹیمیں 492، فیکس ٹیمیں 52، ٹرانزینٹ ٹیمیں 64، یو سی میڈیکل آفیسرز 32، تعلقہ سپروائیز09، ایریا انچارج 131 اور لیڈی ہیلتھ ورکرز528 کو اس پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 12700 پولیو وائل ویکیسن کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں ضلع کائونسل چیرمین ڈاکٹر نور علی شاھ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، تعلقہ میڈیکل آفیسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائیندے ڈاکٹر راجیش اور ڈاکٹر ارم شیخ ، نیشنل پروگرام انچارج ڈاکٹر انور علی شاھ اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :