کراچی میں غیرقانونی افغانیوںکے خلاف آپریشن تیز،متعددگرفتار

گرفتا ر افغا نی دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے علاوہ اسلحہ اورمنشیات کی فروخت سمیت دیگرسنگین جرائم میںملوث

پیر 27 فروری 2017 17:02

کراچی میں غیرقانونی افغانیوںکے خلاف آپریشن تیز،متعددگرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) کراچی میں پولیس اورحساس اداروںنے غیرقانونی طورپرشہرمیںمقیم افغانیوںکے خلاف آپریشن تیزکردیا۔اورنگی ٹائون کٹی پہاڑی ،پرانی سبزی منڈی ،بلدیہ ٹائون اوردیگرعلاقوںمیں صبح سویرے آپریشن کے دوران متعددافغانیوںکوگرفتارکرلیاگیا۔پکڑے جانے والے افغانی شہرمیں دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کے علاوہ اسلحہ اورمنشیات کی فروخت اوراغواء برائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میںملوث ہیںان افرادکوفارن ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی اداروںمیں منتقل کردیاگیاہے ۔

پولیس اورحساس اداروںنے پیرکی صبح اورنگی ٹائون کے علاقے کٹی پہاڑی میں افغانی باشندوںکی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آ]ریشن کرتے ہوئے 20افغانیوںکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذررائع نے بتایاکہ زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات برآمدہواہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارہونے والے افغانی شہرمیںجرائم کی متعددوارداتوںمیں ملوث تھے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیںپی آئی بی کالونی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6افغانیوںتاج محمد،شرافت دین ،شریف خان،کرم الدین ،طورخان اورجمعہ خان کوگرفتارکرکے ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ادھراتحادٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون میںپولیس نے غیرملکی افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھرگھرتلاشی کے دوران 12غیرملکیوںکوگرفتارکرلیاجبکہ دوسری کارروائی میں ایک منشیات فروش کوبھی گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس نے بتایاکہ افغانی افرادکے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ادھرپاکستان بازارپولیس نے اورنگی ٹائون میں کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد2ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے طبی امدادکیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اورمسروقہ سامان برآمدکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :