میگا کرپشن کیس؛ سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی استثنیٰ کی درخواست مسترد

دونوں ملزمان کوجرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کیس کی مزید سماعت 3 مارچ کو ہوگی

پیر 27 فروری 2017 17:02

میگا کرپشن کیس؛ سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی استثنیٰ کی درخواست ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان میں ہونے والے میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر خزانہ میرخالد لانگو کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق احتساب عدالت میں بلوچستان میں وزرات خزانہ کی جانب سے ہونے والی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔

کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی میڈیکل رپورٹ پیش کرکے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ ملزم خالد لانگو کو فوری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تاہم کیس کی مزید سماعت 3 مارچ کو ہوگی۔واضح رہے کہ خالد لانگو گزشتہ سماعتوں میں طبی وجوہات پرعدالت میں پیش نہیں ہوسکے اوراحتساب عدالت سے حاضری سے استثنٰی حاصل کرتے رہے ہیں۔