ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

محکمہ صحت پنجاب اور اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے، مریض

پیر 27 فروری 2017 17:02

ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے جب کہ سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی کے باعث مسلسل ساتویں روز بھی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپو رٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے کر اسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی ہیں تاہم سروسز اسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی مسلسل جاری ہے اور اسپتال میں ساتویں روز بھی او پی ڈیز، ٹیسٹ اور اور آپریشنز نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ مریض تڑپ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت پنجاب اور اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پنجاب بھر کے ڈاکٹرز ایک بار پھر ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :