حکومت خارجہ پالیسی کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اعتماد میں لے،مہرین انور راجہ

پیر 27 فروری 2017 16:59

حکومت خارجہ پالیسی کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اعتماد میں لے،مہرین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خارجہ پالیسی کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اعتماد میں لے ،ملک میں جمہوری نظام قائم ہے اس لئے وفاقی حکومت تمام جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر چلے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بھی اہم امور پر آل پارٹیز بلائی ہے ، وفاقی حکومت بھی اہم امور پر دوسری سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے ،پیپلزپارٹی ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے لیکن وفاقی حکومت تنہافیصلے کررہی ہے ان فیصلوں کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہورہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت پر جب مشکل وقت تھا تو ہم نے جمہوری نظام کو بچانے کے لئے اس کا ساتھ دیا ، ہمارے اس اقدام کا مقصد ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا تھا ،ہم نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کردار اداد کیا ہے ۔