اساتذہ کی بوگس حاضری کے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 27 فروری 2017 16:59

اساتذہ کی بوگس حاضری کے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے 50 سے زائد سرکاری بوائز اور گرلز کالجز میں 60 فیصد اساتذہ کی بوگس حاضری کا انکشاف ہوا تفصیلات کے مطا بق سرکاری کالجز میں اساتذہ کی تدریسی خدمات سو فیصد یقینی بنانے کی غرض سے حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب (ایچ ای ڈی) نے سخت انتظامات کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کی غرض سے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروانے کا اعلان بھی کیا گیا تا ہم اس پر عمل درآمد آج تک نہیں ہو سکا متعدد اساتذہ نے آپسی ملک بھگت اور سیاسی اثرو رسوخ سے غیر حاضری کے باوجود حاضری لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔