آپریشن ردالفساد جاری:چارسدہ سے غیرملکیوں سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 27 فروری 2017 16:59

آپریشن ردالفساد جاری:چارسدہ سے غیرملکیوں سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار، ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) چارسدہ میں آپریشن رد الفساد میں امن وامان نافذ کر نیوالے اداروں نے سات افغانیوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ، مشتبہ افراد سے 14کلاشنکوفیں ، دو کلاکوف اور چار پسٹل برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ملک میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد میں امن وامان نافذ کرنیوالے اداروں نے چارسدہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جس میں سات افغانیوں سمیت35مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، مشتبہ افراد کے قبضے سے 14کلاشنکوفیں ، دو کلاکوف اور چار پسٹل بھی برآمد کئے گئے جو کہ پولیس نے قبضے میں لے کر مشتبہ افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :