عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں تین روپے اضافہ کی تجویز

پیر 27 فروری 2017 16:59

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں تین روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ، سمری میں پٹرول ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل میں فی لیٹر تین روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی مکمل تیار کرلی ہے ، پچھلے دو ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی جارہی تھی لیکن آخر کار اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے جس میں پٹرول فی لیٹر ایک روپے ، ڈیزل ڈیڑھ روپے اور مٹی کا تیل تیل روپے فی لیٹر اضافے کی درخواست کی گئی ہے ۔