ہنگو ، مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 45 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

پیر 27 فروری 2017 16:53

ہنگو ، مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 45 مشتبہ افراد گرفتار ، ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) ہنگو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس افسر احسان اللہ کے مطابق ملک میں جاری دہشتگردی کی موجودہ لہر کے پیش نظر دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ سرچ آپریسن پیر کے روز ہنگو میں تھانہ سٹی ، صدر ، دوآبد اور ٹل کی حدود میں کیا گیا جس میں 45 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جسے قبضے میں لے کر ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :