ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کے شوہر سپرد خاک

پیر 27 فروری 2017 16:53

ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کے شوہر سپرد خاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ایم اے جلیل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کی نمازجنازہ ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم(پاکستان)کی ڈپٹی کنوینر محترمہ نسرین جلیل کے شوہر ایم اے جلیل کی نمازجنازہ میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ڈپٹی کنوینرز عامر خان کہف الوری کنور نوید جمیل اراکین رابطہ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔