ثروت اعجاز قادری کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا،کراچی منتقل

گزشتہ سال سنی تحریک کے صدر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی

پیر 27 فروری 2017 16:53

ثروت اعجاز قادری کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا،کراچی منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) پنجاب میں داخلے پر پابندی کے باوجود لاہور آنے والے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کوحراست میں لیکر کراچی روانہ کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو داتا دربار کے قریب سے حراست میں لیکر کراچی روانہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے ثروت اعجاز قادری پر پنجاب میں داخلے کے حوالے سے پابندی لگا رکھی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ لاہور ایئر پورٹ منتقل کیا گیا اور جہاز تک پولیس کے افسران انکے ہمراہ رہے ۔یادرہے گزشتہ سال پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :