کرس گیل نے اہلیان کراچی کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا

پیر 27 فروری 2017 16:18

کرس گیل نے اہلیان کراچی کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اہلیان کراچی کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

37سالہ کرس گیل نے اتوار کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 17گیندوں پر 44رنز بنا کر کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویومیں گیل کا کہنا تھا کہ ”یہ اننگز مجھ پر کراچی والوں کی جانب سے قرض تھی“۔یاد رہے کہ کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن میں بجھے بجھے نظر آرہے تھے تاہم مشکل صورتحال میں انہوں نے ایک بار پھر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی افادیت ثابت کردی ۔