امریکی صدرکادفاعی اخراجات میں اضافہ،داخلی ایجنسیوں کےبجٹ میں کمی کافیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 فروری 2017 16:16

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27فروری2017): امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دفاعی اخراجات میں اضافے جبکہ داخلی ایجنسیوں کےبجٹ میں قابل ذکرکمی کا فیصلہ کرلیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ نے دفاعی اخراجات میں حد درجے اضافےکا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرمپ ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کےبجٹ میں اربوں ڈالر کمی کامطالبہ کرینگے۔ امریکی میڈیا کاکہناہے کہ ٹرمپ وزارت خارجہ کےبجٹ میں بھی اربوں ڈالرکمی کامطالبہ کریں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی بجٹ کٹوتی پالیسی میں سماجی تحفظ کےمنصوبے بھی آئیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کےبغیرٹیکس کٹوتیوں پر بھی غورشروع کردیاہے۔