وزیر اعلی سندھ سے ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ کی ملاقات

پیر 27 فروری 2017 16:39

وزیر اعلی سندھ سے ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف کوآرڈینٹر کلیم اعوان نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر 25 مارچ سے شروع ہونے والی ایشیاء کی سب سے بڑی ’’گریٹ افواج پاکستان مشن ردالفساد 17 ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس 2017‘‘ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف کوآرڈینٹر کلیم اعوان نے کہا کہ گریٹ افواج پاکستان مشن ردالفساد 17 ویں ٹورڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ذریعے دہشت گردوں و منشیات فروشوں کے عزائم خاک میں ملادیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ کو کھیلوں کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمہ وقت پیش رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :