سرگودھا میں اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری،21گرفتار

پیر 27 فروری 2017 16:35

سرگودھا میں اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری،21گرفتار
سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)سرگودھا پولیس نے مجرمان، اشتہاریوںاور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید21افرادکوگرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب14مجرمان اشتہاریوں اور7 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا ۔

تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے ندیم رضا سکنہ ضلع خانیوال ، عمران افضل ، محمد افضل سکنائے الفضل ٹاؤن بھلوال، افضل حسین سکنہ پھالیہ منڈی بہاوالدین ، محمد ارشد سکنہ شوگر مل بھلوال، تھانہ میانی پولیس نے ریاست ، محمد اسلم سکنائے کمیاں والا منڈی، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اعجاز سکنہ چک61جنوبی ، افتخار احمد سکنہ چک123جنوبی ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد یاسر سکنہ بھیرہ ، تھانہ سٹی پولیس نے کاشف سہیل سکنہ میانوالی ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے محمد رمضان سکنہ منگوالی ساہیوال ، محمد وارث سکنہ کوٹالہ فتح خان ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے نوید خان سکنہ سلمان پورہ ، عطاء اللہ سکنہ وتہ خیل میانوالی ، عمران صابر اور عمانوئیل مسیح سکنائے بستی عسائیاں ، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد اختر اور محمد نواز سکنائے چاوہ ، تھانہ میلہ پولیس نے محمد صفدر سکنہ بھابڑہ کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔گرفتار ملزام سے مزید تفتیش جاری ہے۔