سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

پیر 27 فروری 2017 16:35

سرگودھا میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری
سرگودھا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرتھانہ صدر ، عطاء شہید اور کڑانہ کے گردونواح میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ ضلعسرگودھا کے مختلف علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کومبنگ سرچ آپریشن جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر ملک غلام عباس کی سربراہی میں ایس ایچ اوزصدر،عطاء شہیداور کڑانہ معہ نفری ، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے ملک اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا ۔

دوران آپریشن 70سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 100سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق بذریعہ بائیو میٹرک مشین کی گئی جبکہ 5افراد سے ناجائز اسلحہ جس میں 12بور بندوقیں اور 30بور پسٹل شامل ہیں اورایک شخص سے شراب150بوتل برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔اس موقع پرڈی ایس پی صدر نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے دہشت گردوں سے آخری دم تک لڑیں گے اورہم ارض پاکستان کو امن کا گہوراہ بنائیں گے ۔