پنجاب بھر میں781ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاں بحق،966زخمی

پیر 27 فروری 2017 16:32

پنجاب بھر میں781ٹریفک حادثات میں10ا فراد جاں بحق،966زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز781ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں667شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ289افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 381 ڈرائیورز،18کم عمرڈرائیور،475مسافراور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ149ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت161متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں 83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 53حادثات میں57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل966متاثرین میں749مرد اور217خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں134افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور586فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 246زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں606موٹر سائیکلز،118آٹو رکشے،97موٹر کاریں،61مسافربسیں،15ٹرک اور100دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :