ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ‘10عمارتیں مسمار‘ ایک سربمہر

پیر 27 فروری 2017 16:32

ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ‘10عمارتیں مسمار‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کر کے گزشتہ روز10 عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی ۔ کینال روڈ پر بحریہ ٹائون کے قریب 6غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں ۔

(جاری ہے)

بھوپتیاں چوک کے قریب رائس تھریشر کے متصل کنٹرولڈ ایریا میں قائم غیر قانونی عمارت مکمل طور پر گرادی گئی ۔عبد الستار ایدھی روڈ بائی پاس پنجاب یونیورسٹی فیز ون کے قریب غیر قانونی عمارت میں قائم چار دکانیں مسمار کر دی گئیں اور مین ملتان روڈ پر ای ایم ای ہائوسنگ سکیم کے بالمقابل فیکٹر ی کا غیر قانونی حصہ سربمہر کر دیا ۔