محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ‘ذکیہ شاہنواز

تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ صحت ،سوشل ویلفیئر ،تعلیم ،اوقاف اور دیگر محکمہ جات اور متعلقہ این جی اوزکو انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے‘صوبائی وزیر بہبود آبادی

پیر 27 فروری 2017 16:32

محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے مطلوبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہاہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے کیونکہ یہ بڑا معاشرتی ایشو ہے جس سے ہمارے تمام محکموں کی کارکردگی بالواسطہ یا بلاواسطہ منسلک ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈرز محکمہ صحت ،سوشل ویلفیر ،تعلیم ،اوقاف اور دیگر محکمہ جات اور متعلقہ این جی اوزکو انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفترمیں فیملی پلاننگ سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بذریعہ تعلیم بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل ونتائج سے اپنی قوم کو آگاہ کرنا ہے تاکہ ہر فرد حکومتی کاوشوں کے ساتھ ساتھ اپنا فیملی سائز اپنے وسائل کے مطابق منصوبہ بندی سے تشکیل دے سکے فیملی پلاننگ سے متعلق جاری آگاہی مہم میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2020تک مانع حمل ادویات کے استعما ل 50 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسکا حصول تعلیم کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا تمام اداروں کو فیملی پلاننگ سے متعلق محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں میں انکا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں باہمی مشاورت سے تمام محکموں کی ذمہ داریوں اور کردار سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :