عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیز ہے، سعید غنی

پیر 27 فروری 2017 16:23

عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیز ہے، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عرفان اللہ مروت کا ان پر الزام مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ عرفان مروت خود کہہ چکے ہیں کہ اب وہ آئندہ انتخاب میں میری حمایت کرنا چاہتے ہیں تو میں پارٹی میں ان کی شمولیت کی مخالفت کیسے کر سکتا ہوں۔سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت دو سال سے پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، ان کی پارٹی میں شمولیت کا علم نہیں۔