انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کی ضرورت ہے ‘ طاہر محمود اشرفی
پیر 27 فروری 2017 16:23
(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گذشتہ سینتیس سال سے پاکستان افغانستان کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے ۔
اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت افغانستان اور ہندوستان کے مسئلہ پر اپنی پالیسی واضح کرے اور پاکستان دشمن قوتوں سے دو ٹوک بات کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے محراب و منبر نے ہمیشہ تعاون کیا ہے ۔ مدارس اور مساجد دہشت گردی اور انتہاء پسندی نہیں امن کے گہوارے ہیں اگر وزارت داخلہ یا کسی اور حکومت کے پاس کسی مدرسہ کے خلاف شواہد ہیں تو وہ منظر عام پر لائے۔انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف اسلامی ممالک کی قیادت کے درمیان روابط موجود ہیں اور عالمی عسکری اتحاد کے ساتھ ساتھ عالمی فکری اتحاد کے قیام کیلئے کوششیں جاری ہیںاور ان شاء اللہ 12 اپریل کو دوسری بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس میں اس سلسلہ میں متفقہ لائحہ عمل طے کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بین الاقوامی پیغام اسلام کانفرنس میں امام حرم کعبہ ، قاضی القضاة فلسطین ، وزیر اوقاف قطر ، شیخ الازہر کے نمائندے اور مختلف عالمی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.