لگتا نہیں پاناماکیس کا فیصلہ شریفوں کیخلاف آئے گا،بلاول بھٹوزرداری

پیر 27 فروری 2017 16:23

لگتا نہیں پاناماکیس کا فیصلہ شریفوں کیخلاف آئے گا،بلاول بھٹوزرداری
جھرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا ، پارلیمنٹ میں بھی جائیں گے مگر ابھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ جب تک ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل نہیں کیا جاتا ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے پیرکو ٹھٹھہ کے قریب جھرک مالاکاتیار پردو کلومیٹر طویل آغا خان پل کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر پر عمل نہ ہونے سے انسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کے لیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، اور ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں ۔

عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہا کہ پاناماپر فیصلے کے بعدپارلیمانی سیاست کیلئے حکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :