کشمیر قوم پرست جماعتوں کا سینئر مشیر کی طرف سے مقبول بٹ شہید کیخلاف بیان پر شدید رد عمل

قوم پرستوں کا آزادکشمیر کے قومی جھنڈے تلے راولاکوٹ سے مظفرآباد تک پیدل لانگ مارچ شروع ہوگیا

پیر 27 فروری 2017 16:23

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) کشمیر قوم پرست جماعتوں کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کے سنئیر مشیر کی طرف سے مقبول بٹ شہید کے خلاف بیان بازی کے رد عمل میں قوم پرستوں کا آزادکشمیر کے قومی جھنڈے تلے راولاکوٹ سے مظفرآباد تک پیدل لانگ مارچ شروع ہوگیا اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے کا اعلان ۔مارچ دو روزقبل ہجیرہ سے شروع ہوا تھا جو اتوار کو راولاکوٹ پہنچا تھا پیر کے روز راولاکوٹ میں ایک ریلی نکالی گئی جسکے شرکاء جسکو کشمیر میں رہنا ہے جیوے مقبول بٹ کہنا ہے مقبول بٹ کی راہ ہماری ہے جنگ ہماری جاری ہے مقبول بٹ کی راہ پر متحد بڑھے چلو بڑھے چلو تیر ا قائد میرا قائد بٹ قائد بٹ قائد راشہ راشہ بٹ راشہ ہندوستا ن کا ترجمان کے بی خان کے نعرے لگا رہے تھے ریلی اور جلسہ کے بعد شرکاء مظفرآباد کی طر ف روانہ ہو گئے مقررین نے کہا کہ لانگ مارچ کا یک نکاتی ایجنڈا حکومتی مشیر کے بی کی برخاستگی اور مظفرآباد حکومت کی طرف ان گستاخانہ ریمارکس پر معافی مانگنا ہے ہندوستان نے مقبول بٹ کو پھانسی دی اسے ڈاکو اور قاتل قرار دیا یہی زبان اب آزادکشمیر کا مشیر وزیر اعظم کی موجودگی میں استعمال کر رہا ہے آزادکشمیر کی حکومت خاموش ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزادکشمیر کی حکومت کا مقبول بٹ کے متعلق وہی مؤقف ہے جو بھارت کا مؤقف ہے شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر راولاکوٹ میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور سنئیر وزیر طارق فاروق کی موجودگی میں مشیر حکومت کے بی خان کی طرف سے مقبول بٹ کو قاتل اور ڈاکو کہے جانے کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرے اور راولاکوٹ میں کے بی کا پتلا نظر آتش کیے جانے کے باوجود انہیں تا حال عہدے سے برخاست نہ کرنے کے رد عمل میں قوم پرست جماعتوںنے مظفرا ٓباد تک پیدل لانگ مارچ اور اسمبلی کے باہر دھرنے کا اقدام کیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ این ایس ایف اور دیگر قوم پرست جماعتوں نے بھی اس لانگ مارچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :