ایکو اسٹار نے 65 inch UK UHD ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا

پیر 27 فروری 2017 16:17

ایکو اسٹار نے 65 inch UK UHD ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)دنیا بھر میں ایل ای ڈی ٹی وی کے سرکردہ برانڈ ایکو اسٹار نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے جدید خصوصیات سے مزین 65 inch UK UHDایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا ہے ۔ایکو اسٹار VERO 4K UHD ایل ای ڈی ٹی وی resolutionن(3840x2160)کے ساتھ کسی بھی مکمل ایچ ڈی کے مقابلے میں 65انچ اسکرین پر چار گنا بہتر تصویر فراہم کرتا ہے ،اب صارفین ultimate 4K تجربے کو شارپ کنٹراسٹ اور زیادہ برائٹنس کے ساتھ انجوائے کرسکیں گے جبکہ اس شاندار ایل ای ڈی ٹی وی کی قیمت محض 122,900روپے مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایکو اسٹار 65 inch UK UHDایل ای ڈی ٹی وی کا ڈیزائن اسمارٹسٹ آرٹ فل پر مبنی ہے جو کہ اسے ٹی وی سے زیادہ بناتا ہے،اس ایل ای ڈی ٹی وی پر صارفین ویب براؤزنگ،فیس بک،اسکائپ کالنگ،یو ٹیوب اور دیگر متعدد سروسز سے استفادہ کرسکیں گے ،اس کے اسٹائلش فیچرز صارفین کو اسے استعمال کیلئے زیادہ سہل اور پر کشش بناتے ہیں،اس کی پکچر کوالٹی انتہائی بہترین اور قیمت کہیں مناسب ہے اور آپ کی رقم کا حقیقی نعم البدل ہے ،حال ہی میں ایکو اسٹار نے ایک میڈیا مہم کے ذریعے صارفین کو ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کے وقت اس کے حقیقی سائز سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی ہے ،تاہم ایکو اسٹار اپنے صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ ایکو اسٹار ایل ای ڈی ٹی وی کے سائز سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی اور ایکو اسٹار ایل ای ڈی وی حقیقی معنوں میں اسی سائز کی ہوتی ہے جو کہ بتائی جاتی ہے ۔