کراچی، کنور نوید جمیل کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

پیر 27 فروری 2017 16:17

کراچی، کنور نوید جمیل کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 22 اگست 2016 کو میڈیا ہاوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کوکنور نوید جمیل کی بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے کنور نوید جمیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کنور نوید جمیل کی جانب سے عمرے پر جانے کی درخواست دائر کی گئی تھی،ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف الدین پاشا نے پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :