اورنج ٹرین منصوبے کی معلومات فراہم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 27 فروری 2017 16:12

اورنج ٹرین منصوبے کی معلومات فراہم نہ کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی معلومات فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں اعتراض اٹھایا گیا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن شہریوں کو معلومات کی فراہمی کرنے کے قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق متعدد درخواستیں دینے کے باوجود اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معلومات تک رسائی کے قانون 2013ء کے مطابق معلومات فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی قانونی ذمہ داری ہے لیکن اس قانونی تقاضے کو پورا نہیں کیا جا رہا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے تمام مواد اور معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔