کوئٹہ سمیت صوبے کے 16 اضلا ع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 27 فروری 2017 16:11

کوئٹہ سمیت صوبے کے 16 اضلا ع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے 16 اضلا ع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ، اس سلسلے میں 6 ہزار سے زائد ٹیمیں 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق انسداد پولیو مہم کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، نوشکی ، شیرانی ، ژوب ، جعفرآباد ، جھل مگسی ، جعفرآباد ، چاغی ، خضدار ، لسبیلہ ، نصیرآباد ، لورالائی ، مستونگ میں شروع کی گئی ہے جس کے دوران مذکورہ 16اضلاع کی 376یونین کونسلز کور کی جائیں گی۔

کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرسید فیصل احمد کے مطابق مہم کیلئے مجموعی طورپر6 ہزار540ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 17لاکھ37ہزار 2سو 64سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے ۔ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری ، لیویز اور سیکورٹی کے اہلکار مہم کی سیکورٹی پر مامور کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :