کراچی، مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج دس دن کے لئے موخر کردیا

پیر 27 فروری 2017 16:11

کراچی، مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج دس دن کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج دس دن کے لئے موخر کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ینگ ڈاکٹرز کے چار رکنی وفد نے سیکرٹری صحت سندھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری صحت سندھ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو ایک ہفتے میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سیکرٹری صحت کی یقین دہانی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج دس دن کے لئے موخر کردیا۔

متعلقہ عنوان :