پیپلز پارٹی نے ایس این جی پی ایل کے نئے گیس کنکشن صرف حکمران جماعت کے نمائندئوں کے حلقوں میں دئیے جانے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دیا

پیر 27 فروری 2017 16:11

پیپلز پارٹی نے ایس این جی پی ایل کے نئے گیس کنکشن  صرف حکمران جماعت کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے نئے گیس کنکشن صرف حکمران جماعت کے نمائندئوں کے حلقوں میں دئیے جانے کیخلاف توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر،شازیہ مری،عمران ظفر،یوسف تالپور،اعجاز جاکھرانی ،عبدالستار بچانی ،سید گلام مصطفی شاہ اور شگفتہ جمانی نے توجہ دلائو نوٹس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کروایا۔

توجہ دلائو نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں میرٹ کو نظر انداز کر کے صرف حکومتی ارکان اسمبلی اور ان کے اتحادیوں کے حلقوں میں گیس کے نئے کنکشن لگائے جا رہے ہیں اور اپوزیشن ارکان کو اس حوالے سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حکومت کامتعصب رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اسلئے ایوان میں اس معاملے پر فوری طور پر بحث کی جائے